زکریا یونیورسٹی:کنٹین”بیماریوں کا گھر“ متعددطلبہ بیمار‘ ایک کنٹین سیل

  زکریا یونیورسٹی:کنٹین”بیماریوں کا گھر“ متعددطلبہ بیمار‘ ایک کنٹین سیل

  



ملتان (سٹا ف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی کنٹینیں ”بیماریوں کا گھر“ بن گئیں‘ طلبا وطالبات بیمار ہونے لگے‘ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے سخت ترین کارروائی کاحکم دے دیا‘فوڈ اتھارٹی نے ایک کنٹین سیل کر دی‘6کو جرمانے اور5کنٹینوں کو وارننگ جاری کر دی۔بتایا گیا ہے کہ وائس(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے احکامات پر چیئرمین کیفے ٹیریا کمیٹی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر راؤ عبدالقیوم نے فوڈ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ یونیورسٹی کی مختلف کنٹینوں کا معائنہ کیا اور ناقص صفائی اور کھانے کا معیار بہتر نہ ہونے اور ریٹ لسٹ نہ لگانے پر کنٹین سعید اختر کو پانچ ہزارروپے جرمانہ، کنٹین آئی ایم ایس کو دس ہزار روپے، کنٹین خالد معراج بھٹی کو پانچ ہزار روپے، کنٹین غلام مرتضی کو دس ہزار روپے، مین کیفے ٹیریا کو پانچ ہزار روپے اور سوک سنٹر ایگری کالج کو پانچ ہزار روپے جرمانے کیے.انہوں نے کنٹین شاہد اختر کو ناقص صفائی اور کھانے کا معیار بہتر نہ ہونے پر کنٹین کو موقع پر سیل کردیا. اس کے علاوہ کنٹین عمر ہال، ابوبکر ہال، عثمان ہال، سپائیسی سٹوڈنٹ سنٹر اورکنٹین آئی ایم ایس کے ٹھیکیداروں کو صفائی اور کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کی سخت وارننگ جاری کی. یونیورسٹی حلقوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی طرف سے یونیورسٹی میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کے لئے اقدامات کرنے کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر