آزادی مارچ امن کے لحاظ سے آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے،ممتاز خان

  آزادی مارچ امن کے لحاظ سے آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے،ممتاز خان

  



بنوں ( بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام کا اسلام آباد آزادی ملین مارچ اور دھرنا پوری دنیا والوں نے دیکھ لیا جو امن و امان کے لحاظ آنیوالی نسلوں کیلئے مشعل راہ کا کام دیگی۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا پروگرام ہر لحاظ سے کامیاب رہا لیکن بد قسمتی سے موجودہ حکمرانوں میں انسانیت ختم ہوچکی ہے اور اب انکے پاس استعفیٰ کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ریاض سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری حاجی ممتاز خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی کی وجہ سے خود کشی کرنے پر مجبور ہے ملک میں افرا تفری ہے مہنگائی وبے روزگاری اور بدامنی عروج پر ہیں جبکہ سلیکٹیڈ حکومت اپنی تعریف میں زمین و آسمان ایک کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ پلان میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے بعد پلان بی پر عمل پیرا ہے جس سے سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگااور قوم جلانا اہل حکومت سے چھٹکارا پائے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سیاسی میدان کے منجھے ہوئے شہسوار ہیں انکی جمہوریت پسندانہ سیاست کی پوری دنیا متعارف ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ پورے پاکستان میں اسلام کا بول بالا ہوگا۔اور جے یو آئی ریکارڈ کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو اصل ریاست مدینہ بنا کر عوام کو اپنی خوابوں کی تعبیر دینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر