معاشرے میں اساتذہ کرام کو عزت و احترام حاصل ہے،سجاد خان

  معاشرے میں اساتذہ کرام کو عزت و احترام حاصل ہے،سجاد خان

  



مردان (بیورورپورٹ) ڈی پی او مردان سجادخان نے اساتذہ سے عزت او ر احترام سے پیش آنے کے لئے ماتحت عملے کو احکامات جاری کردیئے ایک نوٹی فیکیشن کے مطابق ڈی پی او نے تمام تھانوں اور چیک پوائنٹس پر تعینات عملے سے کہاگیاہے کہ ہر معاشرے میں اساتذہ کرام کو عزت او احترام سے حاصل ہے اہلکار سلام میں پہل کریں ڈی پی او نے ضلع بھر کے تمام تھانوں،چوکیوں او رچیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اساتذہ سے بہتراورمثبت رویہ رکھیں اور انہیں جائز کام میں کسی قسم کی رکاؤٹ نہ آنے دیں ڈی پی او کے احکامات میں دلچسپ طورپر پولیس کو یہ ہدایات بھی دی گئی ہیں کہ وہ اساتذہ کو نہ صرف عزت واکرام سے پیش آئیں بلکہ موسم کی مناسبت سے مشروبات سے ان تواضع بھی کی جائے ڈی پی او سجادخان نے رابطے پر بتایاکہ وہ خود لیکچرررہے ہیں ہمارے تمام مسائل کا حل تعلیم میں ہے اور جس معاشرے میں استاد کا احترام ہو وہ ترقی کرتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر