لوئر دیر میں دکانداروں کو غیر معیاری اشیاء کی فراہمی پر بھاری جرمانے

لوئر دیر میں دکانداروں کو غیر معیاری اشیاء کی فراہمی پر بھاری جرمانے

  



لوئر دیر (نمائندہ خصوصی) جندول معیار بازارمیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یونس خان کا ہوٹلوں،بیکریز اور مرغی فروش کے دکانوں پر چھاپے،غیر معیاری خوراک کے اشیاء کی تیاری،پولی تھین بیگز کے استعمال پر متعدد ہوٹلوں اور دکانداروں کو بھاری جرمانے کردئے،گزشتہ روز جندول کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یونس خان نے معیار کے بازار میں غیر معیار خوراک تیار کرنے والے ہوٹلوں،مرغی فروشوں،اور پولی تھین بیگز کے دیلروں پر چھاپے مارے،جس میں خلاف ورزی کی مرتکب افراد کے خلاف بھاری جرمانے عائد کردئے،اور کئی کو وارننگ جاری کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یونس خان نے بتایا کہ حکومتی فیصلے اور ڈپٹی کمشنر سعادت حسن کی خصوصی احکامات پر بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ پہلے ان دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو وراننگ جاری کرچکے ہیں مگر اس کے باوجود غیر معیاری کھانا لوگوں کو فراہم کیا جارہا ہے اور سوئٹس بیکرز صفائی کا خیال نہیں رکھ رہے اسلئے ان کی خلاف اب سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان صفائی کا خاص خیال رکھیں اور انسانی جانوں سے نہ کھلیں ورنہ قانون کی مطابق جرمانے کی ساتھ جیل بھیجوادیں گے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یونس خان نے خلاف ورزی پر متعدد ہوٹلوں،بیکریز،اور پولی تھین بیگز فروخت کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کردی اور انہیں وارننگ دی کہ اگر دوبارہ خلاف ورزی کی گئی تو قانون کی مطابق جرمانے اور جیل یاترا کرائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر