پی پی پی کا آصف علی زدراری اور انکی ہمشیرہ کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  پی پی پی کا آصف علی زدراری اور انکی ہمشیرہ کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواکے کارکنوں نے پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرمملکت آصف علی زرداری اورانکی ہمشیرہ فریال تالپورکی طبی بنیادوں پرضمانت کیلئے گزشتہ روزپشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیاجسکی قیادت پارٹی رہنماء ڈاکٹرفائزہ رشیدکررہی تھیں اس موقع پرمظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حق میں مختلف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی نااہلی اورڈیڑھ سالہ ناقص کاکردگی پرپردہ ڈالنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین اوررہنماؤں کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کوعوام کے دلوں سے نکالنے والے خود بند گلی کی طرف بڑھ رہے ہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالوپور سمیت تمام اپوزیشن رہنماؤ جوکہ جیلوں میں قیدہیں کو فی الفورطبی بنیادوں پر رہا کیا جائے بصورت دیگر راست اقدام اٹھانے پرمجبورہوجائیں گے