ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے طول و عرض میں میدانی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے موسلا دھار بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گئی ہے اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ایندھن اور گرم مبلوسات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور یہ اشیاء غریب عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں کوہستان، بٹگرام،مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے کوہستان شتیال بازار کے قریب ہربن داسوکے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی ہے جبکہ کوہستان کے دور دراز علاقوں میں دس سے زائد مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم کسی بھی جگہ سے جانی نقصان کی اطلا نہیں ملی ہے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دیگر رابطہ سڑکیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں مین امدادی سرگرمیاں اور بحالی کا کام شروع کر رکھا ہے ایبٹ آباد شہر اور گردونواح میں گزشتہ دو روز سے شدید موسلا دھار بارش جاری ہے جبکہ گلیات کے اونچے پہاڑوں پر ہلکی پھلکی برفباری بھی ہوئی ہے اسی طرح ناران کاغان اور بابو سر ٹاپ کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری اور بارش کے باعث پہاڑی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں انتہائی اضافہ ہو گیا ہے اور لوگ سردی سے ٹھٹرنے لگے ہیں بعض مقامات پر بجلی بند ہونے اور گیس کے پریشر میں کمی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اسی طرح ہریپور،مانسہرہ ایبٹ آباد، بٹگرام کے میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم سرما کی فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور خشک سردی کی وجہ سے جو بیماریاں پھوٹ پڑی تھیں ان میں بھی کمی واقع ہو گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر