بنوں،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  بنوں،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ)بنوں ڈی پی او یاسر آفریدی کا سنگین مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مسلسل کریک ڈاون جاری ہے ڈی ایس پیز کی قیادت میں سود خوروں، منشیات فروشوں،جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیاں کی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پیز کی زیرِ قیادت ضلع بنوں میں مختلف ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرکے ذیل گرفتاریاں اور برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں۔تھانہ سٹی،تھانہ کینٹ،تھانہ صدر،تھانہ بسیہ خیل، تھانہ منڈان،تھانہ میریان،تھانہ میرا خیل، تھانہ ٹاؤن شپ، تھانہ، تھانہ ہوید، تھانہ ڈومیل پولیس نے کاروائیاں کرکے 08 مجرم اشتہاری،28مشتبہ افراد گرفتار کیے۔اسی طرح دیگر ملزمان کے قبضے سے 01عدد کلاشنکوف،02 عدد بندوق، 12عدد پستول معہ کارتوس مختلف بور،3255گرام چرس،06بوتل شراب برآمد کی۔جبکہ تھانہ کینٹ،صدر،بسیہ خیل،میرا خیل پولیس نے سود خورمافیا کے خلاف کاروائیاں کرکے 05 افراد کیخلاف مقدمات درج رجسٹر کیے اور ہوائی فائرنگ کرنا والے افراد کے خلاف تھانہ سٹی،غوریوالہ اورہوید پولیس نے 03 مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔