قیام امن کیلئے باجوڑلیویز شہداء کی قربانیاں اظہرامن لشمس ہیں، اے سی خار

قیام امن کیلئے باجوڑلیویز شہداء کی قربانیاں اظہرامن لشمس ہیں، اے سی خار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ لیویز کے16شہداء کے ورثاء میں شہداء پیکج کی تقسیم۔ ضلع باجوڑ میں دہشت گردی کیخلاف جنگ اور دوران ڈیوٹی شہیدہونیوالے لیویز شہداء کے خاندانوں میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے گئے۔شہداء کے ورثاء میں شہداء پیکج تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب اسسٹنٹ کمشنر خار انورالحق کے دفتر میں منعقد ہوئی۔جسمیں تحصیلدار وڑ ماموند عبدالوکیل، لیویز صوبیداران میجر ز ستار خان، گلزر خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اے سی خار انورالحق اور دیگر نے لیویز کے16شہداؤں کے ورثاء میں شہداء پیکج کے تحت 2کروڑ 79لاکھ روپے تقسیم کروائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خار انورالحق نے کہا کہ باجوڑ میں قیام امن کیلئے باجوڑلیویز شہداء کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گی۔ شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل ہم نہیں دے سکتے کیونکہ ان قربانیوں کا بدلہ صرف اللہ تعالیٰ دے سکتاہے لیکن ہم ان کی قربانیاں ضرور یاد رکھیں گے اور شہدا ء کے ورثاء کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔