پسماندہ اضلاع کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے، ملک نصیر خان

پسماندہ اضلاع کی تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے، ملک نصیر خان

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے سابق ضلع کونسل کے رُکن ملک نصیرخان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے پسماندہ اضلاع کی تعمیروترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے جس سے پسماندہ اضلاع نہ صرف ترقیاتی اضلاع میں شامل ہوں گے بلکہ وہاں کے رہائشیوں کے لئے زندگی کی بنیادی سہولیات گھرکی دہلیزپرمیسرہوگی‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزپشاورمیں سابق صوبائی وزیرورُکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمدخان وزیرسے ملاقات کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کاشورمچاناعوام کے لئے نہیں بلکہ اپنی لوٹی ہوئی دولت پرپردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان قوم کی آخری اُمیدکی کرن ہے انشاء اللہ قوم کوغربت سے نجات دلائیں گے اُنہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پچھلے ایک سال سے عوام کی فلاح وبہبودکے لئے جواقدامات اُٹھائے ہیں وہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی اُنہوں نے مزیدکہاکہ پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران نے حکومت کے پہلے سال میں اپنی انتخابی وعدوں کوعملی جامہ پہنانے پرکام شروع کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر