بنوں،ٹی ایم اے نے غیر قانونی تعمیرات پر کام بند کرادیا

    بنوں،ٹی ایم اے نے غیر قانونی تعمیرات پر کام بند کرادیا

  



بنوں (بیورورپورٹ) ٹی ایم اے بنوں انتظامیہ نے غیر قانونی لیٹرین مسمار اور بڑے پیمانے پر شروع غیر قانونی تعمیرات پر کام بند کرادیا ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن کے حکم پر بنوں سٹی کے علاقہ ملک میر سوداد مارکیٹ کے قریب بنائی گئی غیر قانونی لیٹرین اور بغیر نقشہ منظوری کے شروع کئے گئے چار پلازوں کے تعمیرات کے حوالے سے کاروائی کی گئی ٹی ایم او بنوں سلیم جاوید خان میاں خیل، چیف بلڈنگ انسپکٹر عمر حیات شاہ، رینٹ انسپکٹر ملک عالم زیب خان، بلڈنگ انسپکٹرز شاکر خان، احمد ضمیر نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بھاری مشینری کے ذریعے ٹی ایم اے ملکیتی جائیداد میں بنائی گئی غیر قانونی لیٹرین کو مسمار کردیا جبکہ غیر قانونی طریقے سے شروع کئے گئے پلازوں پر کام بند کردیا اور پلازہ مالکان کو فوری طور پر ٹی ایم اے آفس طلب کرلیا ٹی ایم او سلیم جاوید میاں خیل نے واضح کیا کہ تجاوزات کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تجاوزات بنانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جبکہ ٹی ایم اے کے مروجہ قوانین پر عملدرآمد کئے بغیر کسی کو غیر قانونی تعمیرات کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے جوکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر