اندرون شہر کے تجارتی مراکز سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا گرفتار

  اندرون شہر کے تجارتی مراکز سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر خریداری میں مصروف شہریوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق منظم موٹر سائیکل چور گروہ سے ہے جو موقع ملتے ہی شہر کے مصروف تجارتی مراکز پر شہریوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دورا ن موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے قبضے سے ایک عددمسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ضیا ء الرحمن ولد حبیب الرحمن نے تھانہ خان رازق شہید پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ خریداری کیلئے بازار آیا تھا کہ اس دوران کسی نامعلوم ملزم نے اس سے موٹر سائیکل چوری کر لی جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ایس پی سٹی عتیق شاہ نے واقعہ کا لیتے ہوئے ڈی ایس پی گوہر خان اور ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید محمد نور پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم بلال ولد جمشید علی سکنہ چارسدہ عمر زئی کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں اور گروہ کے متعلق بھی اہم انکشافات کئے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کی نشاندہی پر دیگر ایسوسی ایٹس کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے