سنیئر صحافی کو مختلف قسم کی دھمکیا ں دینے والا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

  سنیئر صحافی کو مختلف قسم کی دھمکیا ں دینے والا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سنیئر صحافی کو مختلف قسم کی دھمکیا ں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے سنیئر صحافی ڈرانے اور دھمکانے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے پستول بھی برآمد کر لیا،،ملزم نے دوران تفتیش اپنے شریک ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ فقیر آباد کی حدود میں کچھ لوگو ں نے جی نیوز کے بیورو چیف ارسلان پر اسلحہ تان کر مختلف قسم کی دھمکیا ں دے رہے تھے ڈرانے دھمکانے کی خاطر حملہ اور ہوگئے ہیں،اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فقیر آباد حیدر علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آبادوارث خان نے فوری طور پر کارروائی کر تے ہوئے واردات میں ملوث اصل ملزم وسیم ولد عبد الرف سکنہ یکہ توت کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش اپنے شریک ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر