تیمرگرہ، جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد

تیمرگرہ، جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد

  



تیمرگرہ (بیورورپور ٹ) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اعزازلملک افکاری نے بجلی کے قیمتوں میں حالیہ اضافہ کومستر دکر تے ہو ئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،اپنے ایک اخباری بیان میں اعزازالملک افکاری نے کہا کہ آئے روز پیٹرول مصنوعات،اشیاے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے،ٹما ٹر 200روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے حکومت سے ٹماٹرکی قیمت کنٹرول نہیں ہورہی،نیپرا کی جانب سے حالیہ دو مہینوں کے دوران پانچ مر تبہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جو کہ سراسر ظلم ہے،انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف د ینے کی بجائے انتقام کے نام پر احتساب جاری ہے،حکومت بتا ئے کہ پانامہ کیس میں باقی سینکڑوں ملوث افراد میں سے کتنے افراد کوگرفتار کیا گیا ہے،انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا امطالبہ کیا

مزید : پشاورصفحہ آخر