ٹریفک پولیس عوام کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے،فضل احمد

  ٹریفک پولیس عوام کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے،فضل احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (کرا ئم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ھیڈکواٹرز فضل احمد جان کی سربراہی میں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لیے شہریوں (موٹر سائیکل سواروں) میں ماسک تقسیم کئے گئے اس موقع پر ڈی ایس پی ھیڈکواٹرز ذکاء اللہ نے بھی ٹیم کے ہمراہ ماسک تقسیم کئے،سٹی ٹریفک پولیس نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کی خدمت میں ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے شہریوں میں ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم بھی چلائی، عوام کو آگاہ کیا گیا کہ ماسک کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات کی روک تھام میں کافی حد تک مدد مل سکتی ہے.اس سلسلے میں ٹریفک پولیس عوام کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے اور ہماری یہ کوشش ہے کہ ٹریفک کی مد میں زیادہ سے زیادہ سہولیات عوام کو مہیا کریں تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ھیڈکواٹرز فضل احمد جان کی سربراہی میں ڈی ایس پی ھیڈکواٹرز ذکاء اللہ اور ٹیم نے جی ٹی روڈ پر شہریوں (موٹرسائیکل سواروں) میں ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کے لئے ماسک تقسیم کئے، اس موقع پر ایس پی ہیڈ ھیڈکواٹرز نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے اس قسم کے ایونٹ کا سلسلہ جاری رہے گا اور اسی طرح کل سے شہر کے دوسرے حصوں اور کینٹ میں بھی ماسک تقسیم کئے جائنگے. اس کے علاوہ ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹ،سٹیکر تقسیم کئے گئے،شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس کی خدمات اور کاوشوں کو بہت سراہا.