تاجر برادری ملک میں منصفانہ ٹیکس کے نفاذ کے خواہاں،انجینئر داور خان

تاجر برادری ملک میں منصفانہ ٹیکس کے نفاذ کے خواہاں،انجینئر داور خان

  



مردان (بیورورپورٹ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر نے کہا کے صنعتکار اور تاجر برادری ملک میں منصفانہ ٹیکس کے نفاز کا خواہاں ہے اور ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن ٹیکس کے نفاذ کا طریقہ کار منصفانہ ہونا چاہیے۔حکومت تاجروں اور صنتکاروں کی حوصلہ افزائی تاکہ کارخانہ لگا گر نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا جا سکے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو تقویت ملے ان خیال کا اظہار انہوں نے سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں انکے اعزاز میں دئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سمال چیمبر آف کامرس کے صدر معاذ اللہ خان سابق صدر نواز خان،غلام حسین صراف، پرویز خان، اورنگزیب کشمیری،الحاج غلام حبیب،اور وومن چیمبر کے عہدیداران بھی موجود تھے۔فیڈریشن کے صدر نے کہا کے ماہ دسمبرکے فیڈریشن کے انتخابات میں یونائیٹڈ بیزنس گروپ کو واضع کامیابی حاصل ہوگی صنعتکارار اور تاجربرادری مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کریں فیڈریشن کے فلیٹ فارم سے ملک بھر کے چیمبروں کی بھر پور مدد اور رہنمائی کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہے بیرون ممالک کے دوروں میں چھوٹے شہریوں کے تاجر اور صنعتکاربھی شامل کئے جائے گے اس موقع پر سمال چیمبر کے صدر معاذاللہ خان نے مہمان صدرکو شیلڈ پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر