خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کااجلاس،کشمیر میں کرفیو کیخلاف قرارداد مذمت منظور

خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کااجلاس،کشمیر میں کرفیو کیخلاف قرارداد مذمت ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا یوتھ اسمبلی کے رکن خواجہ اکبر سیٹھی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو کسی حال میں بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے دنیا بھر کے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں جسم کے جس حصے میں بھی درد اٹھے تکلیف پورے جسم کو ہوتی ہے کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں یوتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اجلاس سپیکر اسد خان نے طلب کیا تھا اجلاس میں یوتھ اسمبلی کے چیئر مین دانیال احمد پراچہ، نگران وزیراعلٰی میاں عامر شہزاد اور دیگر ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں نئے گورنر ازاز علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف رابعہ بصری سے لیا۔ اجلاس میں ملکی حالات اور کشمیریوں کو درپیش مسائل اورمشکلات کے حوالے سے بحث کی گئی اجلاس میں خواجہ محمد اکبر سیٹھی نے کشمیر پر لگے 112دن سے زائد کے کرفیو کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی جسے کثرت رائے کے ساتھ منظور کرلیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر