پارا چنار میں طلباء کا معصوم بچی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  پارا چنار میں طلباء کا معصوم بچی کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں کالج کے طلبہ نے پانچ سالہ بچی گل سکینہ کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور قتل میں ملوث اصل مجرموں کو جلد بے نقاب کرنے اور سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیاپاراچنار میں پوسٹ گریجویٹ کالج کے طلبہ نے مین شاہراہ پر گل قتل کیس کے خلاف احتجاجی مارچ کیا پریس کلب پہنچنے پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طاہر عباس، سید ظہیر، مرتضی حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ پانچ سالہ گل سکینہ کے قتل کی شدید مذمت کی اور قاتلوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر مقررین نے مطالبہ کیا معصوم بچی قتل کیس میں ملوث عناصر کو ایسی عبرتناک سزا دی جائے کہ کوئی درندہ صفت آئیندہ اس قسم درندگی کا ارتکاب نہ کرے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گل سکینہ کے دادا گل علی نے بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گل سکینہ قتل کیس کے تحقیقاتی عمل سے وہ مطمئن ہیں اور بے چینی سے اس قاتل کے بے نقاب ہونے اور انجام تک پہنچنے کا انتظار کررہے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر