نوشہرہ،جہانگیرہ میں زہریلا پودا کھانے سے 2 بچے جاں بحق

  نوشہرہ،جہانگیرہ میں زہریلا پودا کھانے سے 2 بچے جاں بحق

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ جہانگیرہ نودہیہ میں زہریلا پودا کھانے سے دو بچے موت کے منہ میں چلے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق محمد اسماعیل ولد محمد عامر نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے دو کمسن بچے پانچ سالہ نادیہ اور چھ سالہ بیٹا قریبی قبرستان میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے کوئی زہریلا پودا کھا لیا جس سے ان کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی اور ان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے اور دونوں بہن بھائی جاں بحق ہو گئے

مزید : پشاورصفحہ آخر