تعلیمی میدان کے ساتھ جسمانی افزائش کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضرور ی ہیں:جسٹس (ر) محمد داؤد

  تعلیمی میدان کے ساتھ جسمانی افزائش کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضرور ی ...

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تعلیمی میدان کے ساتھ جسمانی افزائش کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کیلئے بہت ضروری ہیں ' جسمانی افزائش کیلئے کھیلوں سے انسان ہر قسم کی بیماری اور خصوصا ذہنی طور پر پر سکون ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار گومل یونیورسٹی میں نواب اللہ نواز چیئر کے سربراہ جسٹس (ر) محمد داؤد نے گومل یونیورسٹی میں انٹرکالجز گرلز سپورٹس ٹورنامنٹ سیشن2019-20کی اختتامی تقریب میں خطاب کے دوران میں کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان، چیئر مین شعبہ سپورٹس سائنسز پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین، ڈائریکٹر سپورٹس گومل یونیورسٹی نجم الدین، ڈپٹی پرووسٹ ڈاکٹر صدیق، انچارج گرلز ہاسٹل جہاں آراء سمیت ڈیرہ کے مختلف گورنمنٹ گرلز ہاسٹل کی اساتذہ، طلباء اور گومل یونیورسٹی کے اساتذہ او ر طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر