رستم،چوری کی وارداتوں میں اضافہ،عوام میں تشویش

  رستم،چوری کی وارداتوں میں اضافہ،عوام میں تشویش

  



رستم ( تحصیل رپورٹر) رستم میں چوروں کا راج، چوری کی وارداتوں میں اضافہ، تین روز کے اندر تین چوری کی واردات سامنے آئے، عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے رستم مین بازار کے وسط میں موجود موبائل کی شاپ کا صفایا کرکے دو لاکھ روپے نقد اور کمپیوٹر سمیت تیس بور انگش پستول لے اڑے اس سلسلے میں مالک دوکان سابق نائب ناظم فرزند علی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میں صبح گھر میں موجود تھا کہ قریبی دوکاندار نے کال پر اطلاع دی کہ آپ کے دوکان سے چوری ہوئی ہے جب میں آیا اور دیکھا تو واقعی میرے دوکان کی تالے ٹوٹے تھے سامان چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چوروں نے دوکان سے دو لاکھ روپے نقد ایک عدد کمپیوٹر سمیت تیس بور انگلش پستول بھی ساتھ لے اڑے ہیں یاد رہے کہ گزشتہ رات بڑھ حجرہ میں نامعلوم چوروں نے ایک گھر کا صفایا کردیا تھا اور اسی رات صمد خان نامی شخص کی موٹر سائیکل بھی چوری ہوئی تھی جبکہ یہ نامعلوم چور ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہیں عوامی حلقوں نے ڈی پی او مردان سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

مزید : پشاورصفحہ آخر