اشیائے خورونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر رستم

      اشیائے خورونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر ...

  



رستم ( تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کریانہ سٹورز کے اشیا خوردنوشی کی قیمت مقرر ہونے اور کوالٹی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے کہ تمام ضلعی انتظامی افسران کو ہدایت تاکہ عوام کو کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ کے مطابق فراہم کی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پرائیس رویو کمیٹی برائے کریانہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان مس گل بانو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنران، اسسٹنٹ فوڈ کنٹروکر، سابقہ تحصیل نائب ناظم مشتاق سیماب، چئیر مین مردان یوتھ پارلیمنٹ ارشاد، صدور کریانہ ایسوسی ایشن سمیت عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ڈی سی مردان نے متعلقہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں پر واضع کیا کہ اشیا خوردنوشی کی تمام اقسام کی موجودگی کو یعقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اشیا خوردنوشی بازار میں میسر ہواور آسکے ساتھ ساتھ صفائی اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ اشیا خوردنوش کا نرخنامے اویزاہ کرنے کو یعقینی بنایا جائے۔مذید ڈی سی مردان نے صوبائی حکومت کی جاری کردہ احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ضلعی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر پرائیس چیکینگ کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزی اور سر کاری نرخنامے سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف قانون کے دائرے میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر