کسی کو خود ساختہ مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت نہیں،اے ڈی سی دیر
لوئر دیر (نمائندہ خصوصی) کسی کو خودساختہ مہنگائی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،سرکاری نرخ سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ضلع کے 13اہم مقامات پر اشیائے ضروریہ کی بورڈ لگادی جائیگی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق احمدکا پرائس ریوو کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب گزشتہ روز ڈی سی جرگہ ہال بلامبٹ میں ضلعی پرائس ریوو کمیٹی کا اعلی سطح اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد منعقد ہوا،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد شاہ جمیل خان،اسسٹنٹ کمشنر جندول محسن صلاح الدین،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جندول یونس خان،اسسٹنٹ کمشنر میدان مسعود جان،اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی صہیب بٹ،تحصیل مونسپل افیسر تیمرگرہ پرویز اختر،ڈسٹر کٹ فوڈ انسپکٹر ابو بکر،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد زمان خان، انجمن تاجران کے صدور اور لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رحیم اللہ سمیت ٹی ایم ایز کے اہلکاروں نے شرکت کی اجلاس میں ضلع کے اندر اشیاء روز مرہ کو سرکاری سطح پر لانے کیلئے طویل مشاورت ہوئی،جس میں دال، آٹا،روٹی،چاول،گھی،چائے،سبزیوں،گوشت اور دیگر روزمرہ کے استعمال کے چیزوں کے نئے مستحکم اور سرکاری نرخ ضلعی انتظامیہ اور تاجران کے اتفاق رائے سے مقرر کردئے گئے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر روزمرہ کے بنیاد پر نرخ نامہ دستخط کرکے سرکاری نرخ مقرر کریں گے جس کو ہرصورت نافذ کری جائیگی،آے ڈی سی نے کہا کہ تمام ٹی ایم ایز کو ضلع کے اہم 13مقامات پر اشیائے ضروریہ کے بڑے بورڈ عوام کی نشاندہی کیلئے اویزاں کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے باہمی مشاورت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کردئے گئے ہیں اگر اس کے بعد کسی بھی ڈیلر یا دکاندار نے سرکاری نرخ سے زائد وصولی کی تو ان کی خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی جبکہ ساتھ ہی بھاری جرمانے اور جیل بھی بھیج دیں گے،انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہرقسم اقدامات اٹھائیں گے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مذید کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے اور سرکاری نرخ سے زائد وصولی ناقابل برداشت ہے جس کی ہر صورت حوصلہ شکنی کی جائیگی۔