جے یو آئی عوام کو تکلیف نہیں دینا چاہتی،انعام خان محسود

  جے یو آئی عوام کو تکلیف نہیں دینا چاہتی،انعام خان محسود

  



بنوں (بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام بنوں سٹی کے جنرل سیکرٹری انعام خان محسود نے کہا ہے کہ جے یو آئی عوام کو تکلیف نہیں دینا چاہتی مگر موجودہ نا اہل حکومت سے نجات کا یہ واحد راستہ ہے اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم کے مطابق اہم شاہراہوں پر ہمارا دھرناانتہائی کامیاب رہا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پلان ا ے کی طرح پلان بی کامیابی سے ہمکنار ہوا جوکہ عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام ثابت ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت جے یو آئی کی احتجاجی تحریک سے بوکھلا ہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور ان کے دن قریب آچکے ہیں کیونکہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان اور اضطراب کا شکار ہے جبکہ حکمران سب اچھا کا رٹ لگا کر دلوں کوجھوٹی تسلی دے رہے ہیں،انشاء اللہ ہماری تحریک ضرور کامیاب ہوکر جلد رنگ لے آئے گی نیز موجودہ حکومت کی کشتی جلد ڈوبنے والی ہے عوام نے بھی اس نا اہل حکومت کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ موجودہ نا گفتہ بہہ حالات کی ذمہ دار یہ سلیکٹیڈ حکومت ہے جس کی نا کام پالیسی اور نا تجربہ کاری سے ملکی کی معیشت تباہ اور عوام پریشان ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر