فیڈریشن آف چیمبر کی کوتاہیوں کا خمیاز ہ صنعتکا ر بھگت رہے ہیں، غلام نبی خان

فیڈریشن آف چیمبر کی کوتاہیوں کا خمیاز ہ صنعتکا ر بھگت رہے ہیں، غلام نبی خان

  



پشاور(سٹی رپورٹر)مہمندچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزکے صدر حاجی غلام نبی خان نے کہاہے کہ بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑے ادارے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کے عہدیداروں کی غفلت اورکوتائیوں کاخمیازہ ملک بھر کے صنعتکاراورتاجربھگت رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ٹیکسز،شرح سود،مہنگائی،آئے روزبجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پاکستان کے چھوٹے بڑے تاجروں نے احتجاج اورشٹرڈاؤن ہڑتال کی لیکن انتہائی افسوس ہے کہ اس تمام صورتحال میں ایف پی سی سی آئی نے حکومتی ایوانوں میں آواز اٹھانے کی بجائے خاموش تماشائی کاکرداراداکیاہے،حاجی غلام نبی خان نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے تدارک، صنعت وتجارت اور جمود کاشکار ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے ایگزیکٹیواورجی بی ممبران کو ملک کے ممتاز صنعتکار میاں انجم نثاراوران کی کابینہ کوکامیاب کراناہوگا،جن کی پوری ٹیم ملک اوربزنس کمیونٹی کو مسائل کے بھنورسے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اورہر ممبرباقاعدہ ٹیکس پیئرہے،انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن برائے2020کے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل ایگزیکٹیواورجنرل باڈی ممبران کو فیڈریشن کی گزشتہ چارپانچ سالہ کارکردگی پرایک نظرڈالنی چاہیے، انہوں اپیل کی کہ بزنس مین پینل کوکامیاب کراکے جمودکاشکارمعیشت،صنعت وتجارت کو ترقی کی راہ پرگامزن اورفیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس کا کھویا ہوامقام بحال کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر