باڑہ سپاہ پریمیر لیگ تیسرا ایڈیشن میر عالم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

باڑہ سپاہ پریمیر لیگ تیسرا ایڈیشن میر عالم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ سپاہ پریمیر لیگ تیسرا ایڈیشن میر عالم شہید کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر سپاہ یوئٹیڈ نے سن رائز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی قبائلی اضلاع نائب صدر انڈسٹریز محمد اسلم اور سنیٹر میرضا افریدی کے پرسنل سیکرٹری محمد امین سمیت علاقائی مشران اور کثیر تعداد میں تماشائی فائنل میچ دیکھنے آئے تھے۔اس موقع پر مہمان محمد اسلم نے کہا کہ کھیل کود نوجوانوں کے ذہنی، جسمانی نشونما سمیت روشن مستقبل کے ضامن ہے نوجوان اپنے قیمتی وقت صرف اور صرف تعلیم اور کھیلوں میں صرف کریں کیونکہ کھیل کود ایک مثبت سرگرمی ہے جس کی وجہ سے نوجوان دیگر برائیوں سے محفوظ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس پر بھی توجہ دیکر مثبت سرگرمیوں میں اپنا قیمتی وقت صرف کرکے ملک و قوم کی ترقی کیلئے مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کریں۔آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر مشران نے ونر ٹیم، لوزر ٹیم اور بہترین کارکردگی دیکھانے والے کھیلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد کیش انعامات تقسیم کر دیئے۔اور سپاہ سپورٹس انتظامیہ کے بہترین منجمنٹ کو سراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر