افغان مہاجرین گندف کیمپ میں قبضہ مافیا کا راج

  افغان مہاجرین گندف کیمپ میں قبضہ مافیا کا راج

  



صوابی(نمائندہ خصوصی) افغان مہاجرین گندف کیمپ میں قبضہ مافیا کا راج چیف سیکریٹری کی طرف سے کی گئی ایک نوٹیفیکشن کا سہارا لیکر افغان مہاجرین ٹوپی کے زمینوں اور خالی مکانات پر شوریٰ کے تعاون سے قبضہ کرنے لگے میرے خالی مکان میں افغان مہاجر نے بلاکوں سے پختہ کمریں بناکر قبضہ کرلیا جب کہ میرے ساتھ باقاعدہ شوریٰ مشران کی موجود گی میں تحصیلدار کے سامنے معاہدہ کرکے نوٹی فیکیشن کی آڑ لیکر قبضہ کر بیٹے صوبائی حکومت افغان مہاجرین کی چیرہ دستیوں سے مقامی لوگو ں کو بچائیں شمس القمر کا اپیل شمس القمر کا کہنا ہے ہے کہ افغان مہاجرین کیلئے ٹوپی اور گندف کی زمین فراہم کی اور ان کو عارضی خیمہ بستی کی اجازت دی اور باقاعدہ مخصوصآراضی فراہم کی گئی اب جب کہ بیشتر افغان مہاجرین یو این ایچ سی آر کی مدد سے وطن واپس گئے ان کے خالی کردہ مکانات پر دیگر علاقوں سے مہاجرین آکر شوریٰ کے تعاون سے قبضہ کرگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری آراضی واپڈا سے آزاد ہے اور خالی مکان پر دیگر مہاجرین نے قبضہ کیا ہے جب کہ اس سے قبل کیمپ میں پولیس کی موجود گی میں کچھ مکانات کو گرایا گیا جس کے خلاف چیف سیکریٹری نے ایک نوٹی فیکیشن جاری کی جس کی آڑ لیکر باقی زمینوں اور خالی پلاٹوں پر مہاجرین قبضہ کرنے لگے انہوں نے چیف سیکریٹری سے اپیل کی کہ یکطرفہ حکم نامہ واپس لیں مقامی لوگوں کیساتھ ضلعی انتظامیہ حقائق پر مبنی رپورٹ مرتب کریں مقامی لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ناجائز قابضین سے قبضہ واگزار کرکے نقص امن سے بچایا جائے اور مرتکب افراد کے خلاف پولیس کاروائی عمل میں لائی جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر