منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار 10کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد

منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار 10کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع خیبر سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم موٹرکارکے زریعے منشیات پنجاب سمگل کرنا چاہتا تھا،ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگل کرنیکا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 10 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ محمد اشفاق کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کسی بھی وقت علاقہ جمرود سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کریں گے اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ نے شہر کے تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی،اے ایس پی حسن جہانگیر اور ایس ایچ اوحیات آباد احسان اللہ دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مین جمرود روڈ پر موجود تھے کہ اس دوران ایک موٹر کار نمبر ABX-773کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پرموٹر کارکے خفیہ خانوں سے10کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم معلم ولد اورنگزیب سکنہ لنڈی کوتل ذخہ خیل کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔،

مزید : پشاورصفحہ آخر