زراعت کی ترقی میں کسان ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، ڈپٹی کمشنرشانگلہ

زراعت کی ترقی میں کسان ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، ڈپٹی کمشنرشانگلہ

  



الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں کسان مارکیٹ کا قیام،ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا نے افتتاح کیا۔کسان زراعت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے،حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروے کار لا کر اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے،کسان حکومت کے دستیاب کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھائے،زراعت کی ترقی ملک کیلئے ناگزیر ہے،شانگلہ کی زیادہ تر آبادی کا انحصار زراعت پر ہے ہمیں زراعت پرخصوصی توجہ دینا چاہئے،کسان مارکیٹوں کا قیام موجودہ حکومت کا احسن اقدام ہے اس سے صرف مقامی کسانوں کو فائیدہ ہوگا بلکہ ان کے پیدا کردہ سبزیات اور پھلوں کی مناسب قیمت پرصارفین کو ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز شانگلہ کے مختلف علاقوں میں کسان مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا نے کہا کہ کسان مارکیٹوں کی قیام سے صارفین کو بھی سستے داموں پر سبزیاں اور پھل دستیاب ہوں گے۔اس سرگرمیوں کا اثر مقامی مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے پر بھی پڑے گا۔افتتاحی تقریب میں مقامی لوگوں اور کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع شانگلہ جان محمد خان نے کسان مارکیٹوں کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مقامی لوگوں کو کسان مارکیٹ سے سبزیاں اور فروٹ خریدنے کی ترغیب دی کیونکہ اس کی کوالٹی اور دام عام بازار سے بہتر ہے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر