آصف زرداری کو بغیر کسی جرم پابند سلاسل رکھنا افسوسناک ہے، روبینہ خالد

آصف زرداری کو بغیر کسی جرم پابند سلاسل رکھنا افسوسناک ہے، روبینہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالدنے کہاہے کہ آصف علی زرداری کے ساتھ ناروا رویہ رکھا جارہا ہے اوریہ کہ آصف علی زرداری کا جرم ابھی تک معلوم نہ ہوسکا اور انھیں پانچ مہینے سے قیدمیں رکھا گیا ہے جوکہ قابل افسوس ہے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایف آئی اے ونگ کو بلایاگیاچنانچہ اجلاس میں بچوں سے زیادتی کے حوالے سے ایف ائی اے نے کچھ نہیں بتایااورچھپ سادھ رکھی تھی انکامزیدکہناتھاکہ ہمیں ایف ائی اے کی جانب سے پچھلے سال یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ یہاں بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز نہیں بنائی جاتی جبکہ ایک شخص نے ویڈیوز بنائی اور اپلوڈ بھی کیالہذا بچوں سے زیادتی کے واقعات مین روزبروزتشویشناک حدتک اضافہ ہوتاجارہاہے مانسہرہ اور ایبٹ اباد میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ ان لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے سینیٹرروبینہ خالدکاکہناتھاکہ خیبر پختونخوا کی حکومت ہر ایک چیز کو دبانا چاہتی ہے اوریہ کہ سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے لہذاحقیقت اس کے بالکل برعکس ہے حکومت اگر بچوں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو ہم لوگوں کا کوئی فا ئدہ نہیں انہوں نے کہاکہ سبیل ایاز جیسے لوگوں کو نشان عبرت بنایا جانا چاہیے اور ایک مجرم شخص کے لیے ان کیمرہ بریفنگ کیوں دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت نے اس شخص کو کیسے اہم پوسٹ پر تعینات کیا گیا اس کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔