نورنگ پولیس کی کارروائی،1 منشیات فروش سمیت 3 اشتہاری گرفتار

نورنگ پولیس کی کارروائی،1 منشیات فروش سمیت 3 اشتہاری گرفتار

  



سرائے نورنگ (نمائند ہ پاکستان) نورنگ پولیس نے مختلف مقامات پرکاروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب ایک منشیات فروش سمیت تین اشتہاریوں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی اولکی مروت کی ہدایت پر ڈی ایس نورنگ سرکل اقبال مہمند کی زیر نگرانی اور ایس ایچ او نورنگ وحید نور خان کی قیادت میں نورنگ پولیس چوکی شاہ طورہ پولیس کے ہمراہ ٹپ تختی خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کا چھاپوں کے دوران پولیس نے دو اشتہاریوں حیات اللہ عرف میتل اور نزدیع اللہ سکنہ ٹپ تختی خیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین عدد بندقیں بمعہ 20 عدد کارتو س برآمد کرلئے اسی طرح نورنگ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شاخ قلی خان میں چھاپے کے دوران پولیس نے منشیات فروش حضرت عمر شاخ قلی خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پولیس نے 515 گرام ہیروئن برامد کرلی نورنگ پولیس نے تینوں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر