پارا چنار،معصوم بچی گل سکینہ کے قتل کیس میں مزید 5 افراد گرفتار

  پارا چنار،معصوم بچی گل سکینہ کے قتل کیس میں مزید 5 افراد گرفتار

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)ضلع کرم کے پانچ سالہ معصوم بچی گل سکینہ کے قتل کیس میں مزید پانچ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں اور گرفتار افراد کی تعداد تیرہ ہوگئی مقامی انتظامیہ کے ایک ترجمان تحصیلدار ساز محمد نے رابطہ کرنے پر میڈیا کو بتایا کہ ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ میں ذیادتی کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ گل سکینہ قتل کیس میں تحقیقاتی عمل تیزی سے جاری ہے اور مزید پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے جس سے ذیادتی اور قتل کیس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ساز محمد کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور انشاء اللہ جلد اصل قاتل تک پہنچنے میں کامیابی ملے گی انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوا دیئے گئے ہیں اور نتائج کا انتظار ہیں دوسری جانب پاک فوج پولیس اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں بار بار علاقے کا دورہ کررہی ہے اور تحقیقاتی عمل میں پیش رفت کیلئے کوششیں جاری ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر