موبائل نے کیا کیا؟

موبائل نے کیا کیا؟

  



ریحان بہت محنتی طالب علم تھا۔میڑک میں اعلی کامیابی پر اس کے ابونے اسے آئی فون لے کردیاتووہ بہت خوش ہوا۔چنددن بعد وہ کالج جانے لگا۔سب ٹیچرزاس کی محنت اور ذہانت سے بہت متاثرہوئے،لیکن رفتہ رفتہ وہ پڑھائی میں کم زور ہوتا چلاگیا اور کلاس میں جانے کے بجائے کینٹین میں بیٹھ کرکبھی فیس بک چلا تاتوکبھی واٹس ایپ۔

ٹیچرزنے اسے بہت سمجھایا،مگروہ نہ مانا، کیونکہ اسے اپنی ذہانت پرغرو ر تھا۔وہ سمجھتاتھاکہ بغیرمحنت امتحان میں کامیاب ہو جاؤں گا۔ آخر کار دسمبرمیں ٹیسٹ شروع ہوئے توریحان کالج جاتا اور ٹیسٹ دے کر موبائل میں مصروف ہو جاتا۔ رزلٹ والے دن وہ یہ سوچ کر بہت خوش تھا کہ میں فرسٹ آؤں گا، لیکن جب رزلٹ کا اعلان ہوا تو پتا چلا کہ ریحان فیل تھا۔ جب وہ اپس گھر پہنچا تو بہت پریشان تھا، امی نے پریشانی کی وجہ پوچھی تواس نے انہیں سچ سچ بتا دیا۔ امی بولیں: ”میں تم سے ہر وقت کہتی تھی کہ اس موبائل کا پیچھا چھوڑدواور پڑھائی پر توجہ دو،اب دیکھ لیا تم نے کہ کیا ہوا ہے؟“امی نے اس سے غصے میں کہاتووہ شرمند گی سے رونے لگا۔کچھ دیر بعد امی نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا:”بیٹا!اب بھی تمہارے پاس وقت ہے،تم خوب مخت کرو،موبائل پراپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے پڑھائی پرتوجہ دو۔ اگر تم نے اب بھی موبائل کا استعمال کم نہ کیا تواس بار کی طرح اگلی بار سالانہ امتحان میں فیل ہو جاؤ گے او ر تمہارا پوراسال ضائع ہوجائے گا۔“امی کی باتیں سن کرریحان نے ان سے وعدہ کیا کہ اب میں خوب محنت سے پڑھوں گااور اپنا وقت بالکل ضائع نہیں کروں گا۔ دوستو!موبائل ہمارے لئے زہرہے،خود کواس مصیبت سے بچائیں۔اسی میں ہماری بہتری ہے۔

مزید : ایڈیشن 1