فرانس اہم معلومات

فرانس اہم معلومات

  



فرانس براعظم یورپ میں واقع ہے۔ اس کے مشرق میں اٹلی، جرمنی، سوئٹزر لینڈ شمال مشرق میں لکسمبرگ، بحیرہ شمالی اور بیلجئم جنوب مشرق میں بحیرہ روز اور شمال میں رودبار انگلستان اور آبنائے ڈورمقرب میں اوقیانوس اور جنوب میں اسپین اور انڈورا واقع ہیں فرانس کا سرکاری نام جمہوریہ فرانس ہے۔ یہاں سیاسی نظام جمہوری ہے۔ فرانس دنیا کی سب سے پہلی جمہوریہ ہے۔ فرانس کے موجودہ اور فرانس کی تاریخ کے سب سے کم عمر صدر امینول میکرون 8 مئی 2017ء کو صدر منتخب ہوئے۔ فرانس میں صدر سات سال کے لئے منتخب ہوتا ہے۔ فرانس کا پرانا نام گال تھا۔ یہاں کا دارالحکومت پیرس ہے، جسے فرانس کی دلہن، خوشبوؤں کا شہر اور فیشن کی دنیا کہا جاتا ہے۔ فرانس کے اہم شہر پیرس، ونیس، مارسیلز، بودہاکس، جسٹرا سبرک، لیونزا اور تولوس ہیں۔ مارسیلز کا پرانا نام مالیہ اور پیرس کا پرانا نام لوئشیا تھا۔ لیونز ریشم کا شہر کہلاتا ہے۔ مارسیلز فرانس کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔فرانس کو رنگیلے لوگوں کا ملک کہا جاتا ہے۔ یورپ کا ایک اہم اور ترقی یافتہ ملک ہے۔ اس کا رقبہ 551000 مربع کلومیٹر ہے۔ یہاں کی آبادی تقریباً 6کروڑ 70 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں کی سرکاری زبان فرنچ ہے۔ یہ یورپی یونین میں شامل ملکوں میں سب سے زیادہ بولی جانے ولای زبان ہے۔ فرنچ باسٹھ ملکوں میں بولی جاتی ہے اور انتیس ملکوں کی سرکاری زبان ہے۔ فرانس میں اکثریت کا مذہب عیسائیت ہے۔ یہاں کی کرنسی یورو کہلاتی ہے۔ یورو کرنسی 37 ملکوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ فرانس دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں سیاح ہر سال فرانس آتے ہیں۔ فرانس میں سیاحت کا شعبہ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ ایفل ٹاور، پیرس میں ہے 1889ء میں تعمیر کیا گیا۔ اس کا نام اس کے موجد الیگزینڈر گستاف ایفل کے نام پر رکھا گیا۔ ایفل ٹاور کو 1930ء تک دنیا کی سب سے اونچی عمارت کہا جاتا تھا۔ فرانس میں صوبے کو ڈیپارٹمنٹ کہا جاتا ہے۔ یورپ کا مصروف ترین ریلوے اسٹیشن فرانس میں Gare due Nord ہے۔دنیا کی تیسری تیز رفتار ٹرین فرانس ہی کی ہے۔ فرانس کی قومی ایئر لائن ایئر فرانس ہے۔ یہاں کا سب سے بڑا ایئر پورٹ Pans charlos de gauhe air port ہے۔ سب سے زیادہ چورنگیاں فرانس میں ہیں۔ فرانس وہ ملک ہے،جس میں سب سے زیادہ ٹائم زون موجود ہیں ان کی تعداد بارہ ہے۔ فرانس کا قومی جانور Gallic rooster ہے۔ مجسمہ آزادی فرانس نے امریکہ کو تحفہ میں دیا تھا۔ اس مجسمے کو فرانس کے مشہور مجسمہ ساز فریڈرک آگٹ برتھولڈی نے بنایا۔ جنگ عظیم دوم میں جب جرمنوں نے پیرس پر قبضہ کیا تو فرانس کا دارالحکومت vichy تھا۔ فٹ بال فرانس کا مقبول ترین کھیل ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کا موجودہ چیمپئن فرانس ہے۔ 2018ء میں روس میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس نے کروشیا کو شکست دی تھی۔ فرانس کا وقت پاکستان کے وقت سے چار گھنٹے پیچھے ہے۔ یہاں کا قومی ترانہ ”لامار سولائیسی“ ہے یہاں قومی دن 14 جولائی کو منایا جاتا ہے اور یہاں کا جھنڈا تین رنگوں، سرخ، سفید اور نیلے رنگوں پر مشتمل ہے۔

مزید : ایڈیشن 1