یو ایم ٹی میں ریکٹر میرٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

یو ایم ٹی میں ریکٹر میرٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے آفس آف کنٹرولر امتحانات کے زیر اہتمام ریکٹر میرٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد جوہر ٹاؤن کیمپس میں کیا گیا جس میں 18 سکولز کے سمیسٹر(فال 2018 اور سپرنگ 2019) کے 476 شاہینوں میں عمدہ کارکردگی اور نمایا پوزیشن حاصل کرنے پر ریکٹر میرٹ سکالر شپ، کیش پرائز اور سووینئر شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ ریکٹر میرٹ ایوارڈ تقریب میں ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے متعلقہ سکولز کے ڈینز و ڈائریکٹرز کے ہمراہ بی ایس، ماسٹرز اور ایم فل/ایم ایس کے،قابل، محنتی اور ذہین طلبہ و طالبات میں میرٹ ایوارڈزاور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے جنہوں نے اپنی اعلیٰ صلاحیت اور انتھک محنت سے 4.0GPA حاصل کیا ہے۔اس کے ساتھ ریکٹر ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو 6 کریڈٹ آرز کی فیس کا فل ڈسکاؤنٹ بھی دیا گیا۔اس موقع پر ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ریکٹر میرٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے قابل و ذہین طلبہ وطالبات،ان کے اساتذہ اوروالدین کو کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ یوایم ٹی طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر کے صرف ڈگریاں ہی تقسیم نہیں کر رہی بلکہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے بہترین پروفیشنل لیڈرز اور چیمپیئنز پیدا کر رہی ہے جو مستقبل میں ملک کی باگ ڈورسمبھالیں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم نے طلباء پر زور د یتے ہوئے کہا کہ وہ اقبال کے شاہین کی طرح اپنی خودی کو پہچانیں اور دن رات محنت کر کے خود کو ایسی بلندیوں پر لے جائیں جہاں وہ اپنی فیلڈ کے ماہرو لیڈر بن کر درپیش چیلنجزکا سامنا کر سکیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ طلباء صرف ڈگری حاصل کرنے کیلئے نا پڑھیں بلکہ اپنے نظریات اور وژن کو علم کے سمندر سے سیراب کرکے عملی زندگی میں کامیابی حاسل کریں اور حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کریں۔ ریکٹر میرٹ تقریب میں آفس آف کنٹرولر امتحانات کے ہیڈ یوسف جمیل، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات حسیب حیدر سمیت تما م سکولز کے ڈین ڈائریکٹرز،اساتذہ اورطلباو طالبات نے بھر پور شرکت کی۔

مزید :

کامرس -