علامہ اقبال انڈسٹریل فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کی تعمیر کا آغاز خوش آئندہے ،خادم حسین 

علامہ اقبال انڈسٹریل فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کی تعمیر کا آغاز خوش ...

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس  نے علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں سپیشل اکنامک زون کی تعمیر کے باضابطہ آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی ترقی کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑے انڈسٹریل اسٹیٹس کو سپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا جائے۔سپیشل اکنامک زونز میں صنعتی شعبہ کو مراعات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سی پیک زونز میں صنعتوں کے قیام کیلئے پاکستانی،چینی اور غی ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ان اقدامات کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات سے ملکی سرمایہ کار بھی خوشدلی سے ان زونز میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔

 نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے نہ صرف روز گار کے لاکھوں مواقع فراہم ہونگے بلکہ ان یونٹس کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی۔

مزید : کامرس