انڈس موٹر کمپنی کی تیسویں سالگرہ پر شاندار تقریب کا انعقاد

  انڈس موٹر کمپنی کی تیسویں سالگرہ پر شاندار تقریب کا انعقاد

  



کراچی (پ ر) انڈس موٹر کمپنی (IMC)کی تیسویں (30) سالگرہ کی شاندار تقریب کراچی کے قریب پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا میں واقع کمپنی کے ٹویوٹا پلانٹ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے آپریٹنگ آفیسر یوئی شی  میازاکی اور انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین علی حبیب نے شرکت کی جبکہ ٹویوٹا موٹر کارپوریشن اور ٹویوٹا ٹسوشو کارپوریشن کے علاوہ دیلرز، سپلائزز اور آئی ایم سی کے ملازمین نے  بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوئی شی میازاکی نے کہا ”میں اس یادگار لمحے کے موقع پر  آئی ایم سی کے چئیرمین علی حبیب اور اس عظیم کامیابی میں کردار ادا کرنے والے ہر شخص کو مبارک باد دینا چاہوں گا۔ہماری 30 برسوں پر مبنی عظیم شراکت داری ہے اور گزشتہ دورے کے دوران میں یہ دیکھ کر قائل ہوا کہ ٹویوٹا کو پاکستانی صارفین کا کتنا اعتماد حاصل ہے۔یہ کامیابی آئی ایم سی کی قیادت اور ارکان سمیت ڈیلرز اور سپلائز کی نمایاں کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا ”نئی کمپنیوں کی وجہ سے مارکیٹ میں مقابلہ سخت ہو جائے گا لیکن ہمیں توقع ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر اس مشکل سے نبرد آزما ہوجائیں گے۔ ہم مارکیٹ میں گاڑیوں کے نئے اور بہتر ماڈل متعارف کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور میں آئی ایم سی سے یہ کہوں گا کہ وہ ہر صارف کو معیاری گاڑی کی ڈیلیوری کیلئے بھرپور کوشش کرے۔پاکستان کی مارکیٹ بڑی صلاحیت کی حامل مارکیٹ ہے اور ہماری اس بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ اگرچہ موجودہ حالات میں گاڑیوں کی صنعت کو بحرانی صورتحال کا سامنا ہے لیکن ہم بہت زیادہ پر اعتماد ہیں  کہ مستقبل قریب مارکیٹ دوبارہ ابھرے گی۔اپنے خطاب میں آئی ایم سی کے چیئرمین علی حبیب نے کہا ” میرے 30 سال کا سفر ٹویوٹا کے طورطریقوں کو جاننے کا شاندار سفر رہا ہے اور میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے۔ٹاٹسورو ٹویوڈا سان  نے یہاں پلانٹ  کے افتتاح  کے موقع پر جو بیان دیا تھا وہ بالکل درست تھاکہ  ٹویوٹا کی انڈس موٹر کمپنی میں سرمایہ کاری صرف سرمایہ کاری نہیں بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری ہے اور جس کی حقیقت نہ صرف یہاں بلکہ ڈیلرز اور سپلائزز کے ہمارے پورے نیٹ ورک کو ٹیکنالوجی کی منتقلی سے عیاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ”ٹویوٹا ٹسوشو کے ہمارے شراکت داروں کے تعاون کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہیں تھی اس لئے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم نے آغاز سے ہی مارکیٹ میں اپنی حیثیت برقرار رکھی ہے۔ہم میں صلاحیت ہے لیکن زیادہ اہم چیز ٹیم کا جذبہ اور لگن ہے۔

انڈس موٹر کمپنی  پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیوں، آٹو پارٹس اور سازوسامان اسمبل اور تیارکرنے والی مجاز کمپنی ہے 

مزید : کامرس