کوآپریٹوز بنک کا ساڑھے تین لاکھ روپے کا ڈیفالٹر شیخوپورہ سے گرفتار
لاہور(کامرس ڈیسک) سیکرٹری کوآپریٹوز منصور قادر اور رجسٹرار پنجاب کوآپریٹوز فیصل ظہور کی ہدایات کی پرڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی تیز، ساڑھے تین لاکھ روپے ریکوری کا ملزم ذوالفقار علی پکڑ لیا، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری کوآپریٹوز منصور قادر اور رجسٹرار پنجاب کوآپریٹو فیصل ظہور نے محکمہ کے تمام افسران کو ہدایات کی کہ محکمہ کے ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی تیز کی جائے اور ریکوریاں جلد سے جلد کی جائیں، اسی سلسلے میں شیخ محمد یوسف سرکل رجسٹرار شیخوپورہ نے رانا محمد اقبال انسپکٹر کو ساڑھے تین لاکھ کے ڈیفالٹر ذوالفقار علی ولد محمد رمضان قریشی کو گرفتار کرنے کے احکامات دیئے جس پر رانا محمد اقبال انسپکٹر نے ذوالفقار کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی چھ لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی تھی۔