پاکستان انوویٹو فنانس فورم پیر سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اے پی پی) دو روزہ پاکستان انوویٹو فنانس فورم پیر سے شروع ہو گا۔ فورم میں ملکی و غیر ملکی کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ فورم کے افتتاحی سیشن سے سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر، ایشیائی ترقیاتی بینک کی نائب صدر برائے فنانس و رسک مینجمنٹ انگرڈ وان ویس اور ایشیائی ترقیاتی بینک انسٹیٹیوٹ کے ڈین نویوکی یوشینو خطاب کریں گے۔