زرعی شو"سی اے سی پاکستان "کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر 

زرعی شو"سی اے سی پاکستان "کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان کا بڑا زرعی شو سی اے سی پاکستان کامیابی کے ساتھ لاہور ایکسپومیں اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان اور بیرون ملک سے ہزاروں افراد نے اس میگاشوکا دورہ کیا اور سو سے زائد سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جو 68چینی اور 50پاکستانی کمپنیو ں کی طرف سے لگائے گئے تھے۔ اختتامی روز لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے سٹال ہولڈرز میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ یہ سی اے سی پاکستان نمائش کا پانچواں ایڈیشن تھا جو بے مثال کامیابی سے ہمکنار ہواکیونکہ پاکستان اور چین کے تاجروں نے مشترکہ منصوبہ سازی پر اتفاق کیا جس سے پاکستان کے زرعی شعبے کو استحکام ملے گا۔ دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان اشتراک سے چینی مہارت اور ٹیکنالوجی پاکستان میں زرعی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ ہر سال سی اے سی نمائش پاکستان کے زرعی شعبے کی اہمیت کو بھرپور طریقے سے اْجاگر کررہی ہے، اس سے پاکستان کے زراعت سے وابستہ افراد کے لیے چین کی مہارت اور تجربہ سے سیکھنے کا ایک بہت بڑا موقع ہاتھ آرہا ہے، پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جہاں پہلی بار سی اے سی نمائش منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی ادویات کی تجارت مجموعی تجارت کا ایک بڑا حصہ ہے، انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں چین کا پاکستان سے تعاون کامیابیوں کی نئی داستانیں رقم کرے گا۔ نمائش کے شرکا نے یہ میگا شو منعقد کرنے کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تعریف کی۔ 

مزید :

کامرس -