حکومت کا پراسیسنگ یونٹ لگانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ

حکومت کا پراسیسنگ یونٹ لگانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) حکومت نے صوبہ بھرمیں پراسیسنگ یونٹس لگانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کی بھر پور حوصلہ افزائی کافیصلہ کیا ہے جبکہ یونٹس لگانے والوں کو خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی جس سے آف سیزن میں سبزیوں و زرعی اجناس کی سستے داموں مطلوبہ دستیابی یقینی ہو سکے گی اور ٹماٹر، پیاز، آلو سمیت دیگر سبزیوں کی قلت جیسے بحرانوں کاسامنا بھی نہیں کرناپڑے گا۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت پنجاب اپنی منظم زرعی پالیسیوں کے ذریعے کاشتکاروں کے فائدے اور سہولت کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ فصلات کے پیداواری اہداف حاصل کیے جاسکیں۔

 انہوں نے کہاکہ پاکستان بہترین کوالٹی کی سبزیاں بھارت کو برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور حکومت بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تجارت کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موسمی تغیرات کے باعث ٹماٹر کی فصل نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی متاثر ہوئی ہے تاہم تازہ ٹماٹر کی فصل کی آمد سے ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی۔

ہولت بھی دی گئی ہے جس کو دوسروں کے ساتھ بآسانی شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کامرس