زمین ڈاٹ کام کی جانب سے نئی پراڈکٹ ”پلاٹ فائنڈر“ کی لانچ
لاہور (پ ر) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ”پلاٹ فائنڈر“ کے نام سے نئی پراڈکٹ لانچ کردی گئی ہے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں اس پراڈکٹ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ پلاٹ فائنڈر نقشوں پر مشتمل پراڈکٹ ہے جہاں سے صارفین شہروں میں پلاٹوں کے حوالے سے بہت سی تفصیلات جان سکیں گے۔ اس میں پاکستان بھر سے 2500سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کی درست حد بندی اور 12لاکھ سے زائد گھروں اور پلاٹس کی درست معلومات دستیاب ہیں جو کہ وقت کے ساتھ تیزی سے بڑھتی رہیں گی۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونی کیشنز ابراہیمسہیل اور سینئر ڈائریکٹر سنٹرل ریجن شیخ شجاع اللہ خان سمیت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ موجود تھی۔ پلاٹ فائنڈر سے پاکستان بھر کی 2500سے زائد سوسائیٹرز کو نقشہ کی مدد سے سرچ کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ پلاٹس کی تلاش اوران کی تفصیلات جیسا کہ پلاٹ نمبر، پتہ، درست لوکیشن، رقبہ وغیرہ کی معلومات بھی دستیاب ہیں اس پراڈکٹ میں ذاتی کلیکشن بنانے کی س