اداکارہ نادیہ جمیل کا نیا ڈرامہ ”دمسہ“ جلد نجی ٹی وی سے نشر ہوگا

اداکارہ نادیہ جمیل کا نیا ڈرامہ ”دمسہ“ جلد نجی ٹی وی سے نشر ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ نادیہ جمیل کا نیا ڈرامہ ”دمسہ“ جلد ہی نجی ٹی وی سے نشر کیا جائے جس میں بچوں کی اسملگنگ جو موضوع بنایا گیا ہے۔اس ڈرامے کی کہانی اسماء نبیل نے تحریر کی جبکہ ہدایات نجف بلگرامی دے رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں شہود علوی،سلیم معراج اور ایمان خان قابل ذکر ہیں۔”دمسۂ“میں اپنے کردار کے حوالے سے نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں بچوں کی اسمگلنگ جیسے سنگین مسائل کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔‘میں ڈرامے میں اریجا نامی ایک نرس کا کردار نبھا رہی ہوں، وہ ایک سادہ عورت ہے جس کی دنیا اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے، لیکن ایک واقعہ اس کی زندگی بدل دیتا ہے، اس کی بیٹی دمسۂ اغوا ہوجاتی ہے جس کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس کی زندگی بدل جاتی ہے، یہ کہانی بے حد متاثر کن ہے’۔ ماں بیٹی کی اس محبت کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

نادیہ جمیل کا مزید کہنا تھا کہ‘اس کہانی کی اصل اسٹار ایمان خان ہے جو دمسۂ کا کردار نبھارہی ہے، وہ بالکل مجھے اپنی اصل بیٹی جیسی لگتی ہے، اس کا ڈرامے پر فوکس بہترین ہے اور میں اس سے بیحد متاثر ہوں۔ڈرامے کے ٹیزر تیزی سے مقبولیت حاصل کررہے لیکن تا حال اس کے آن ایئر ہونے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید :

کلچر -