لاہوراورکراچی میں بنائے جانیوالے ڈراموں میں کام کررہی ہوں،کنزیٰ ملک

لاہوراورکراچی میں بنائے جانیوالے ڈراموں میں کام کررہی ہوں،کنزیٰ ملک

  



لاہور(فلم رپورٹر) ٹی وی کی سینئر اداکارہ کنزیٰ ملک نے کہا ہے کہ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔میں ان دنوں لاہور اور کراچی میں بنائے جانے والے ڈراموں میں کام کررہی ہوں میں کراچی منتقل نہیں ہوئی لیکن وہاں زیادہ کام ہونے کی وجہ سے آنا جانا لگا رہتا۔اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ لاہور جیسا شہر پوری دنیا میں کہیں نہیں۔ شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا بڑی ہی عجیب ہے، عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

کنزیٰ ملک نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے فنکار بہترین اداکاری کرکے ہمیں خوب انٹرٹین کرتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ پرستاروں کیلئے کچھ نیا ہی کیا ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ لاہور میں بھی کراچی کی طرح تسلسل کے ساتھ کام ہو۔

مزید : کلچر