قوال حمزہ اکرام و برادران کی سٹین فورٖڈ میموریل چرچ میں پرفارمارمنس

  قوال حمزہ اکرام و برادران کی سٹین فورٖڈ میموریل چرچ میں پرفارمارمنس

  



لاہور (فلم رپورٹر) قوالی کے شعبے میں شہرت رکھنے والے قوال گروپ حمزہ اکرم اور برادرزکا عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کیلفورنیا میں واقع سٹین فورڈ کمونین چرچ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، یاد رہے کہ معروف قوال برادرز کا گزشتہ دوسالوں میں یہ امریکا کا چھٹا دورہ ہے، اور یہ بات ملک کے لیے قابل فخر ہے کہ حضرت محمد^کی ولادت کے موقع پر سٹین فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اسٹین فورڈ چرچ میں خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں معروف قوال حمزہ اکرم، تیمور اکرم اور عبدلااکرم نے بین الاقوامی ناظرین کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیااپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حمزہ اکرم کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد^کی ولادت کے موقع پر منعقدہ جشن کا حصہ بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ وہاں ہمیں مداحوں کی جانب سے جو پیار دیا گیا وہ بحیثیت پاکستانی ہمارے لئے اعزاز ہے، اور یہ وہ لمحے ہیں جن پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے کہ ہم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔ یاد رہے کہ ایوارڈ یافتہ گروپ نے اگلی باری لاس اینجلس میں سٹیج سے لہوگرمانے کی تیاری مکمل کرلی ہے، اور نومبر کے آخر میں ہونے والے دورے کے دوران حمزہ اکرم قوال گروپ امریکا کے نو دس بڑے شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

حمزہ اکرم قوال اور برادر ان منشی رضی الدین کے پوتے ہیں جوکہ دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منواچکے ہیں۔

مزید : کلچر