انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے دلفریب فن پاروں کی شاندار پذیرائی
لاہور(فلم رپورٹر)انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے دلفریب فن پاروں کی اسلام آباد آرٹ فیسٹیول2019 میں شاندار پذیرائی ڈاکٹر سعدیہ پاشا کامران نے پراجیکٹ "The Eighth Garden” سے فیسٹیول میں آئی اے سی کی نمائندگی کی۔پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں ملک کا سب سے بڑا آرٹ فیسٹیول "IAFشروع ہوچکا ہے جو تیس نومبر تک جاری رہے گا۔فیسٹیول کے زیر انتظام اسلا م آباد اور راولپنڈی کی مختلف آرٹ گیلریز، میوزیمز،تعلیمی اداروں اور پبلک پارکس میں ملکی اور غیر ملکی فن کاروں کے تیارکردہ فن پاروں کی نمائش سجائی گئی ہے جسے شائقین کی بھرپو ر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔30نومبر تک جاری رہنے والے تیرہ روزہ آرٹ فیسٹیول میں انسٹیٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر(آئی اے سی) کی جانب سے ڈاکٹر سعدیہ پاشا کامران نے”The Eighth Garden” کے عنوان سے اپنا گروپ شوسجایا ہے جس میں بارہ ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کا آرٹ ورک شامل ہے پی این سی اے گیلری 2میں سجائے گئے اس آرٹ ورک میں فنکاروں نے روایت سے جدت تک کے سفر کو خوبصورت فن پاروں میں بیان کیا ہے۔