یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں چھاتی کے سرطان کے حولے سے آگاہی واک

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں چھاتی کے سرطان کے حولے سے آگاہی واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ٹاؤن شپ کیمپس میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے گزشتہ روز آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز) نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی ڈاکٹر مریم حسن نے طالبات کو بریسٹ کینسر کی علامات، تشخیص اور علاج کے متعلق تفصیل سے معلومات فراہم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کینسر جیسے مہلک مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے سب سے پہلے اس کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، خصوصاً خواتین اس معاملے میں بہت پیچھے ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ہر سال چھاتی کے سرطان کے 90 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور ان میں سے 40 ہزار سے زائد خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ غیر ضروری شرم و حیاء کے باعث خواتین کا بریسٹ کینسر کی تکلیف کو برداشت کرنانہایت غلط سوچ ہے۔

، جسے ہمیں فوری تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ چھاتی کے سرطان کا علاج ممکن ہے بشرطیکہ اس کی بروقت تشخیص ہو جائے اور اس مرض کی تشخیص کوئی مشکل کام نہیں، یہ خواتین خود بھی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صحت مند طرز زندگی کے لئے ہمیں اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ ورزش پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ ہم کینسر سمیت دیگر مہلک امراض سے محفوظ رہ سکیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہ امتیاز) نے کہ امراض سمیت تمام مسائل کا حل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہم خود تیار نہیں ہوتے۔سیمینار سے معروف دانش ور پروفیسر ایم اے رفرف اور ڈاکٹر زاہدہ حبیب نے بھی خطاب کیا۔