فلاحی ادارے رفاہ عام کی جانب سے شاد باغ میں ہیپا ٹائٹس کیمپ
لاہور(سٹی رپورٹر)فلاحی ادارے رفاہِ عام کی جانب سے اہلِ علاقہ و مستحق افراد کے لیے شادباغ میں ہیپا ٹائٹس گرینڈ فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹرز کے معروف پینل ڈاکٹر عتیق،ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر میمونہ اور ڈاکٹر وقار نے آنے والے مریضوں کا معائنہ کیا اور ان کے آپریشن اور انہیں مفید مشورورں سے نوازا۔ رفاہِ عام ادارے کے خیر اندیش جمشید بٹ نے آنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ یہ ادارہ کئی دہائیوں سے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔