اینٹی بائیوٹیک صرفڈاکٹر کی ہدایت پر استعمال کی جائے،ہارون جہانگیر

اینٹی بائیوٹیک صرفڈاکٹر کی ہدایت پر استعمال کی جائے،ہارون جہانگیر

  



لاہور (پ ر)ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی سر براہی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں اینٹی بائیوٹک سے آگاہی کے عالمی ہفتے کے حوالے سے میڈیا فورم کا انعقاد کیا گیا. میڈیا فورم سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹک کا استعمال صرف اور صرف ڈاکٹر کی تجویز پر کریں,خود علاجی سے بچیں کیونکہ اینٹی بائیوٹک کا بے جا اور غیر ضروری استعمال بیکٹیریا کو مزاحم بناتا ہے لہذا اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال ڈاکٹر کے مشورہ کے بغیر ہر گز نہ کریں.انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں 18 تا 24 نومبر اینٹی بائیوٹک سے آگاہی کے عالمی ہفتہ کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام الناس میں اس بارے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے.۔میڈیا فورم میں ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر احمد ندیم،ڈاکٹر یحیی گلزار، ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر عامر نذیر، ڈاکٹرمحمد یونس،ڈاکٹر شہناز نعیم،ڈاکٹر مدثر، راؤ عالمگیر، اظہر جمال سلیمی، عثمان غنی اور ڈی جی ہیلتھ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4