جماعت اسلامی کا ڈور سے ہلاکتوں کے خلاف عاشق آباد میں احتجاج

  جماعت اسلامی کا ڈور سے ہلاکتوں کے خلاف عاشق آباد میں احتجاج

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ پی پی 160 کا پتنگ کی ڈور سے ہلاکتوں کے خلاف چوک عاشق آباد میں احتجاجی مظاہرہ۔امیر پی پی 160احمد سلمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی پر قابل جرم کھیل ہے، عدلیہ کی جانب سے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہوئی تھی، افسوس اس بات کا ہے سالوں گزر جانے کے باوجود خونی کاروبار کرنے والے قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔لوگوں کو اپنے ارد گرد ڈور بنانے والوں پر نظر رکھنی چاہیے۔مظاہرے میں احمد عمیر رانا، ملک زبیر، عاصم راجپوت،نوید گجر، ملک رفاقت ودیگر نے شرکت کی۔

، بادشاہ برف والا، احسن جٹ، نعمان گجر، حسن جٹ، علی بادشاہ سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد پتنگ بازوں کے خلاف نعر ے لگائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4