حمزہ شہباز کو چیئرمین اے پی سی نے بنانے پر استعفے دیے،عمران نذیر

  حمزہ شہباز کو چیئرمین اے پی سی نے بنانے پر استعفے دیے،عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی نہ بنانے کی وجہ سے دئیے ہیں جب تک سپیکر کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنا کر ان کا نوٹیفکیشن نہیں کیا جاتا تب تک ہم اپنے استعفے واپس نہیں لیں گے۔”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر سپیکر کی جانب سے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی ہے لیکن ہمارا واضح موقف ہے کہ جب تک میاں حمزہ شہباز شریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری نہیں کی جاتی تب تک ہم نہ تو قائمہ کمیٹیوں سے استعفے واپس لیں گے اور نہ ہی قائمہ کمیٹی کے کسی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔